دورہ پاکستان سے قبل سری لنکن ٹیسٹ ٹیم کو دھچکا، کپتان مستعفی

دورہ پاکستان سے قبل سری لنکن ٹیسٹ ٹیم کو دھچکا، کپتان مستعفی

سری لنکا کے ٹیسٹ کپتان دھننجایا ڈی سلوا نے دورہ پاکستان سے قبل ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے فوری طور پر استعفیٰ دے دیا۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ کے اعلامیے کے مطابق دھننجایا ڈی سلوا نے قیادت سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ ٹیم کی قیادت نئی نسل کو منتقل کی جائے۔دھننجایا ڈی سلوا نے واضح کیا کہ وہ بطور کھلاڑی سری لنکا کی نمائندگی جاری رکھیں گے۔ سری لنکا کرکٹ نے ان کی قیادت اور ٹیم کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے بطور کھلاڑی ان کی دستیابی کا خیرمقدم کیا ہے۔سری لنکا کرکٹ کے مطابق دھننجایا ڈی سلوا نے ٹیسٹ ٹیم کی قیادت میں اہم کردار ادا کیا اور ان کی خدمات قابلِ قدر ہیں۔دھننجایا ڈی سلوا کے مستعفی ہونے کے بعد کوشال مینڈس کو سری لنکا کی ٹیسٹ ٹیم کا نیا کپتان مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔