چین کے خلاف میچ سے قبل پاکستان ہاکی ٹیم کو بڑا دھچکا

چین کے خلاف میچ سے قبل پاکستان ہاکی ٹیم کو بڑا دھچکا

ایشین گیمز میں چین کے خلاف اہم میچ سے قبل پاکستان ہاکی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا، فارورڈ رانا وحید اشرف ایک میچ کی معطلی کے باعث آج کے مقابلے میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ منتظمین اور ایشین ہاکی فیڈریشن نے رانا وحید اشرف کو ایک میچ کیلئے معطل کردیا ہے، جس کے بعد وہ چین کے خلاف میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ازبکستان کے خلاف میچ کے دوران رانا وحید اشرف کی ہاکی اسٹک سے ازبک کھلاڑی کے سر پر چوٹ لگی تھی، جس پر انہیں ایک میچ کی معطلی کی سزا سنائی گئی۔رانا وحید اشرف پاکستان کی فارورڈ لائن کا اہم حصہ ہیں اور ان کی عدم موجودگی چین کے خلاف میچ میں قومی ٹیم کیلئے ایک اہم تبدیلی ہوگی۔پاکستان ہاکی ٹیم نے ایشین گیمز میں اب تک دو میچز کھیلے ہیں۔ قومی ٹیم نے پہلے میچ میں تھائی لینڈ کو 9-0 سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں ازبکستان کے خلاف 5-1 سے کامیابی حاصل کی۔