لاہور بورڈ : انٹرمیڈیٹ کے رزلٹ کارڈز ہارڈ کاپی میں نہ دینے کافیصلہ

 طالب علموں کو اب رزلٹ کارڈز ہارڈ فارم کے بجائے صرف سافٹ فارم میں ملیں گے 
  لاہور (زیڈ این این) لاہور تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے رزلٹ کارڈز جاری کرنے کا طریقہ کار تبدیل کرتے ہوئے ہارڈ کاپیوں کی پرنٹنگ اور ترسیل مکمل طور پر ختم کر دی ہے۔ لاہور بورڈ کے نئے فیصلے کے مطابق اب رزلٹ کارڈز سافٹ فارم میں جاری کیے جائیں گے تاکہ طلبہ کو فوری اور آسان رسائی میسر آ سکے۔ بورڈ انتظامیہ نے تمام متعلقہ اداروں کو اس نئے فیصلے سے باقاعدہ آگاہ کر دیا ہے۔ترجمان بورڈ کے مطابق ریگولر امیدواروں کے رزلٹ کارڈز ان کے تعلیمی اداروں کے آن لائن پورٹل پر منتقل کر دیے گئے ہیں جبکہ پرائیویٹ امیدوار بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ سے رزلٹ کارڈ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ رزلٹ کارڈ پر موجود کیو آر کوڈ کی مدد سے نتائج کی آن لائن تصدیق کی جا سکے گی۔ بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے ڈاک اور پرنٹنگ کی مد میں ہونے والے کروڑوں روپے کے اخراجات کی بچت ہوگی۔