اسلام آباد(آئی این پی )قازقستان اور پاکستان کے مابین تجارت کے فروغ کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس میں مصنوعات و مشینری کے لیے ڈسپلے سینٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ، نجکاری اور مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں قازقستان کے سفیر یرزہان کستافن نے خصوصی شرکت کی۔ٹیکسٹائل، سرجیکل آلات، سپورٹس گڈز، ہینڈی کرافٹ، لیدر مصنوعات اور زرعی آلات شو کیس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔قازقستان کے سفیر یرزہان کستافن نے پاکستان میں ڈسپلے سینٹرز کے قیام میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔