لندن ٹاور میں شاہی تاج کے ڈسپلے پر کسٹرڈ پھینکنے والے 4 افراد گرفتار

لندن(آئی این پی )لندن ٹاور میں شاہی تاج کے ڈسپلے کیس کو نقصان پہنچانے کے الزام میں چار افراد کو گرفتار کر لیا گیا، مظاہرین نے شہری اسمبلی کے قیام کا مطالبہ کیا جبکہ ڈسپلے کو بند کر دیا گیا۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ٹاور آف لندن میں کچھ وزیٹرز نے امیر افراد پر ٹیکس لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجا وہاں رکھے شاہی تاج کے گرد شیشے کے حصار پر کسٹرڈ اور کھانے پینے کی دیگر اشیا پھینکی جسکے بعد چار افراد کو گرفتارکرلیا گیا اور لندن ٹاور کو بند کردیا گیا ہے۔ پولیس کو گزشتہ صبح تقریبا 10 بجے اطلاع اس واقعے کی اطلاع موصول ہوئی۔میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق گرفتار افراد پر فوجداری نقصان کا شبہ ہے اور پولیس کی تحقیقات کے دوران ٹاور کے جواہرات ہاس کو عوام کے لئے بند کر دیا گیا ہے