نادرا میگا سینٹرز پر 24 گھنٹے کام کرنیوالے پاسپورٹ کائونٹرز قائم

24گھنٹے کام کرنے والے  کائونٹرز کا دائرہ پورے ملک میں بڑھایا جا رہا ہے:ڈی جی پاسپورٹ
اسلام آباد(بیورو رپورٹ )نادرا میگا سینٹرز پر 24 گھنٹے کام کرنے والے والے پاسپورٹ کائونٹرز قائم کر دئیے گئے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے محکمہ پاسپورٹس نے کراچی کے علاقے ناظم آباد اور سائٹ میں سیمنز چورنگی پر قائم نادرا میگا سینٹرز میں 10 پاسپورٹ پروسیسنگ کائونٹرز بنا دئیے گئے ہیں۔ شہری نادرا میگا سینٹرز میں بنائے گئے پاسپورٹس پراسیسنگ کاونٹرز سے 24 گھنٹے مستفید ہوسکیں گے۔ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی کے مطابق 24 گھنٹے کام کرنے والے پاسپورٹس پراسیسنگ کائونٹرز کا دائرہ ملک بھر میں بڑھایا جا رہا ہے۔ اسلام آباد میں قائم دفتر پہلے ہی 24 گھنٹے کام کررہا ہے۔کراچی میں عوامی مرکز اور لاہور میں گارڈن ٹائون کے دفاتر بھی عوام کے لیے 24 گھنٹے کھلے ہیں۔