انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات شروع

لاہور (خبرنگار) لاہور بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا۔ پہلے روز سائیکالوجی، فوڈ اینڈ نیوٹریشن ،ملٹری سائنس ،ہوم اکنامکس کا پیپر لیا گیا، امتحان کے لئے 570 مراکزقائم کئے گئے ہیں، 1 لاکھ 83 ہزار 6 سو 95 امیدوار شرکت کر رہے ،ساڑھے چھ ہزار سے زائد عملہ ڈیوٹیاں سرانجام دے رہا ہے۔کنٹرولر امتحانات زاہد میاں نے مختلف امتحانی سنٹرز کا دورہ کیا،انتظامات کا جائزہ لیا، ان کا کہنا تھا لاہور میں 80حساس امتحانی سنٹرز کی کیمروں کے ساتھ مانیٹرنگ کی جارہی ہے ،سوالیہ پیپرز ، رولنمبر سلپ اور اساتذہ کی ڈیوٹیوں پر کیو آر کوڈ لگایا گیا ہے۔