جہانیاں: کنسٹرکشن مشین کی تھرتھراہٹ سے بھگدڑ مچ گئی،10سے زائد طالبات زخمی

جہانیاں(آئی این پی )پنجاب کے ضلع خانیوال کی تحصیل جہانیاں میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کی طالبات نے زلزلے کی جھوٹی اطلاع پر سکول کی دوسری منزل سے چھلانگیں لگا دیں۔سکول ٹیچر نے بتایا کہ جہانیاں سکول سے ملحقہ روڈ پر تعمیر کا کام جاری تھا، ہیوی مشینری کی آواز اور تھرتھراہٹ سے طالبات ڈر گئیں۔جس کے بعد بھگدڑ مچنے سے 10سے زائد طالبات زخمی ہوئیں جہنیں ریسکیو نے ہسپتال منتقل کیا۔