جہانیاں،ٹرین کی زد میں آکر 12 سالہ لڑکی جاں بحق

جہانیاں( خصوصی رپورٹ) ٹرین کی زد میں آکر 12 سالہ لڑکی جاں بحق ہو گئی تفصیل کے مطابق چک نمبر 112 والا پھاٹک کے قریب ریلوے لائن کراس کرتی ہوئی بچی سامنے سے آنے والی ٹرین کی زد میں آگئی اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جاں بحق بچی کی شناخت 12 سالہ کائنات دختر کاشف علی سکنہ جہانیاں کے نام سے ہوئی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اور پولیس موقع پر پہنچ گئی لاش کو 1122 نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جہانیاں منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔