کراچی (آئی این پی ) کراچی میں آٹے کی قیمتوں میں 10سے 17روپے فی کلو کمی کردی گئی۔آٹے کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق ہول سیل میں ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت میں 17روپے کمی کے بعد اب قیمت 66روپے فی کلو ہوگئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ریٹیل میں 70روپے کلو کا ریٹ مقرر کیا گیاہے۔ہول سیل میں فائن آٹے کی قیمت میں 10روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 78روپے کلو مقرر ہوگئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ریٹیل میں فائن آٹے کی قیمت 10روپے کمی کے بعد 82روپے کلو ہوگئی۔جبکہ ریٹیل میں چکی کا آٹا90روپے کلو میں ملے گا۔