بورے والا:سلنڈر پھٹنے سے دھماکا، 10سے زائد افراد زخمی

چونگی نمبر 5پر واقع مٹھائی کی دکان میں دھماکا ،زخمی ہسپتال داخل 
بورے والا (خصوصی رپورٹ)چونگی نمبر 5 پر واقع الکرم سویٹس اینڈ بیکرز میں گیس سلنڈر پھٹنے سے خوفناک دھماکا ہو گیا جس کے نتیجے میں10 سے زائد افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بوریوالا منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ،دھماکے کے باعث ارد گرد کی دوکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے حادثے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور بڑی تعداد میں شہری موقع پر جمع ہو گئے پولیس نے بھی جائے حادثہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکٹھے کرتے ہوئے ضروری قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔