جہانیاں میں پاک فوج اور آپریشن غضب للحق کی حمایت میںریلی

  پاک فوج کے حق میںنعرے، شہداء اور غازیوںکو خراج عقیدت پیش کیا گیا
جہانیاں(آن لائن)جہانیاں میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور آپریشن غضب للحق کی حمایت میںریلی نکالی گئی،تفصیل کے مطابق جہانیاں میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور آپریشن غضب للحق کی حمایت میںعوامی ریلی کا اہتمام کیا گیا،پاک فوج سے اظہار یکجہتی کرنے کے لیے شہریوں کی کثیرتعداد نے ریلی میں شرکت کی جنہوں نے بھارت کے ایماء پر افغان طالبان کی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی،ریلی کے شرکاء نے پاک فوج کے حق میںنعرے لگائے اور پاک فوج کے شہداء اور غازیوںکو خراج عقیدت پیش کیا۔شرکاء کا کہنا تھا کہ اس ریلی کے ذریعے دشمنوں کوپاکستان کی قومی یکجہتی اورعزم کا واضح پیغام دیا گیا۔