تینوں ملزم گرفتار، اعتراف جرم، سونیا کی لاش برآمد کرلی گئی
مقتولہ کی بھابی اور آشنا کے ناجائز تعلقات قتل کی وجہ بنے، پولیس
صدرِ گوگیرہ (خصوصی رپورٹ)اوکاڑہ کے تھانہ طیب سعید شہید پولیس نے اندھے قتل کا معمہ 12 گھنٹے میں حل کر لیا،علاقہ ٹبی پیراں دی سے 16 سالہ لڑکی کی لاش برآمد کرلی گئی۔ مقتولہ آسیہ کا شوہرظہیر شاہ، بھابی سونیا پروین اور اس کا آشنا حسین قتل میں ملوث نکلے، جنہیں گرفتار کرلیا گیا، تینوں ملزموں نے اعتراف جرم کرلیا۔ پولیس کے مطابق بھابی اور آشنا کے ناجائز تعلقات قتل کی وجہ بنے ، ملزموں نے مقتولہ آسیہ بی بی کو گلا دباکر موت کے گھاٹ اتارا اور پھر اسکی لاش زمین کھود کر دفن کردی تھی۔مقتولہ کے شوہر ظہیر شاہ نے اغوا کا مقدمہ ایک ماہ قبل درج کروایا تھا۔