گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)تھانہ ماڈل ٹاؤن کے علاقہ میں نشئی نے ساتھیوں سے ملکر دوسرے نشئی کو تیز دھار آلے کے وار کر کے قتل کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ شاہین آباد کا رہائشی منشیات کا عادی ناصر اپنے نشئی دوست معروف کے ساتھ محلہ فیصل آباد گلی نمبر سات میں واقعہ ایک گھر میں نشہ کر رہا تھا کہ نشے کی وجہ سے وہاں موجود معروف اور دیگر نشئیوں کا ناصر کے ساتھ جھگڑا ہو گیا اور انہوں نے ملکر تیز دھار آلے سے ناصر کی شہ رگ کاٹ دی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ،پولیس حکام کا کہنا تھا کہ مقتول ناصر کو دو روز قبل معروف اور اس کے ساتھیوں نے قتل کیا اور لاش گھر میں ہی چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے ،تاہم مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔