سعودی عرب کی شوریٰ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد (آن لائن)سعودی عرب کی شوریٰ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ بن محمد بن ابراہیم الشیخ کی اعلی سطحی پارلیمانی وفد کے ساتھ اسلام آباد پہنچ گئے، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ، اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر معزز مہمان کا استقبال کیا، اس موقع پر بچوں نے شوریٰ کونسل کے چیئرمین کو گلدستہ پیش کیا۔ سپیکر ایاز صادق نے کہا کہ آپ کے دورہ پاکستان پر دلی مسرت ہوئی، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے دیرینہ، برادرانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، دونوں ممالک ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں