اسلام آباد (آئی این پی ) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے مشرق وسطیٰ کی سنگین صورتحال، ایران و اسرائیل تنازع اور خطے میں بڑھتی ہوئی امریکی مداخلت کے تناظر میں جے یو آئی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا دو روزہ ہنگامی اور اہم اجلاس 26 اور 27 جون کو اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے۔ جے یو آئی کے مرکزی سیکریٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری نے اجلاس کے انعقاد کا باقاعدہ اعلان کیا ہے