اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی خصوصی دعوت پر سعودی شوریٰ کونسل کا اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد پاکستان پہنچ گیا۔سعودی وفد کی قیادت سعودی شوریٰ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ بن محمد بن ابراہیم آل الشیخ کر رہے ہیں، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اسلام آباد آمد ایئرپورٹ پر معزز مہمان وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔استقبال کے موقع پر سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی بھی موجود تھیسعودی وفد کا دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے تاریخی و برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ سعودی وفد صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کرے گا۔سعودی وفد کے خیر مقدم کے طور پر پارلیمنٹ ہاؤس کو سبز روشنیوں سے منور کیا گیا۔