اسلام آباد (آن لائن)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے سعودی عرب کی شوریٰ کونسل کے چیئرمین عزت مآب ڈاکٹر عبداللہ بن محمد بن ابراہیم الشیخ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی وزیرِ مذہبی امور سردار محمد یوسف اور دیگر اعلیٰ حکام شریک تھے۔وزیرِ اعظم نے سعودی وفد کے دورہء ِ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ ڈاکٹر عبداللہ بن محمد الشیخ سے ریاض اور جدہ میں ہونے والی گزشتہ ملاقاتوں کی خوشگوار یادیں تازہ کر رہے ہیں۔انہوں نے خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے لیے نیک خواہشات اور ان کی صحت و درازی عمر کی دعا کی۔