8سالہ بچی اغوا کے بعد قتل

 ننکانہ صاحب (خصوصی رپورٹ) ننکانہ صاحب کے تھانہ واربرٹن کے علاقے آلیاں والا گا ئوں میں 8سالہ بچی رفعت کو مبینہ طور پر رات گئے گھر سے اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا، لاپتہ بچی کی لاش صبح تلاش کے دوران قریبی گڑھے سے بر آمد ہوئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش پوسٹمارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی۔ ڈی پی او ارسلان زاہد اور کرائم سین ٹیم نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور شواہد اکٹھے کیے۔ پولیس نے واقعے کی تمام پہلو ئوں سے تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ ڈی پی او کے مطابق بچی سے مبینہ زیادتی کی تصدیق پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد ہوگی اور ملزمان کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔