لاہور (کرائم رپورٹر) فلٹر پلانٹ سے پانی لینے آنے والی 8سالہ بچی کو ورغلا کر زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق چوکی نادر آباد پولیس نے 15کی کال پر ایکشن لیتے ہوئے ملزم راشد کو گرفتار کیا۔بچی اپنے گھر سے باہر گلی میں فلٹر پلانٹ سے پانی لینے گئی تھی۔ اس موقع پر پھیری والے ملزم نے ورغلا پھسلا کر بچی کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی۔ متاثرہ بچی کے والد نوید علی کی مدعیت میں نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔