8سالہ بچی سے زیادتی، ملزم ڈرائیور گرفتار

بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ‘ ایس پی 
لاہور ( کرائم رپورٹر) غالب مارکیٹ میں ڈرائیور نے گاڑی کے اندر 8سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی تاہم پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔لاہور پولیس نے بتایا کہ ایس ایچ او غالب مارکیٹ فیصل ندیم نے ٹیم کے ہمراہ ملزم کو گرومانی روڈ گلبرگ سے گرفتار کر لیا۔پولیس نے بتایا کہ ملزم نے بچی کو زبردستی گھر میں کھڑی گاڑی میں زیادتی کا نشانہ بنایا اور ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں بچی کو زبردستی گاڑی میں لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔بچی کی والدہ نے بتایا کہ ملزم اس سے قبل بھی 2بار بچی سے زیادتی کر چکا ہے۔ایس پی ماڈل ٹا ئون ڈاکٹر محمد ایاز نے بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا ہے۔قائم مقام ایس پی ماڈل ٹا ئون نے کہا کہ بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔