عمر اقبال چھت پر جمع بارشی پانی نکال رہا تھا، ہاتھ بجلی کے لٹکتے تاروں سے چھو گیا
لاہور(کرائم رپورٹر) شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔واقعہ کے مطابق قاضی پارک کا رہائشی 25 سالہ عمر اقبال گھر کی چھت پر جمع بارشی پانی نکالنے گیا، اس دوران اس کا ہاتھ چھت پر لٹکتے بجلی کے تاروں سے چھو گیا جس کے باعث وہ موقع پر دم توڑ گیا۔ پولیس نے ورثا کی جانب سے پو سٹمارٹم سے انکار پر لاش قانونی کارروائی کے بعد تدفین کیلئے ان کے حوالے کر دی۔