50 سالہ حق نواز نے پھندا ڈال کر خودکشی کرلی، 30 سالہ نعمان کو کرنٹ لگ گیا ، فٹ پاتھ سے لاش برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں خودکشی سمیت مختلف واقعات میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے ترجمان ایدھی کے مطابق ریس کورس میاں میر کالونی میں 50 سالہ شخص نے خودکشی کرلی 50 سالہ حق نواز نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی اسلام پورہ میں 30 سالہ نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا متوفی کی شناخت 30 سالہ نعمان ولد امتیاز کے نام سے ہوئی جبکی گڑھی شاہو علامہ اقبال روڈ میں فٹ پاتھ سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی متوفی کی شناخت27 سالہ شہباز ولد عارف کے نام سے ہوئی بظاہر نشے کا عادی معلوم ہوتا ہیپولیس اور تحقیقاتی اداروں نے کارروائی کے بعد لاشوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کرکے مزید کارروائی شروع کردی