کرنٹ لگنے سے نوجوان ہلاک

 اجتماع چوک رائیونڈ میں 30 سالہ ندیم بجلی کی تار لگانے کھمبے پر چڑھا ، کرنٹ لگنے پر گر گیا 
لاہور(کرائم رپورٹر)اجتماع چوک رائیونڈ میں ایک شخص کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیاعینی شاہدین کے مطابق ایک شخص بجلی کی تار لگانے کھمبے پر چڑھا اور اس کو کرنٹ لگ گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق کرنٹ لگنے سے مذکورہ شخص کھمبے سے نیچے گر کر جاں بحق ہوا30 سالہ ندیم ولد سید محمد پہلے سے مردہ حالت میں پایا گیاپولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کر دیا