راولپنڈی: ٹک ٹاکر ایمان طاہر کے بال کاٹنے کے معاملے میں عدالت نے دونوں ملزمان، جلیل اور انیس، کی ضمانتیں منظور کر دی ہیں۔
سول جج صوفیہ ملک نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ دونوں ملزمان کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں، اور ایف آئی آر درج کرنے میں بھی تاخیر ہوئی۔ عدالت نے واضح کیا کہ متاثرہ لڑکی موجود نہیں تھی اور اس نے مقدمہ درج نہیں کرایا، اس کے ریکارڈ میں کوئی بیان بھی شامل نہیں ہے۔عدالت نے مزید کہا کہ ہواؤں اور زبانی دعووں کی بنیاد پر کیسز قائم نہیں کیے جا سکتے۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو 50،50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے بعد رہائی کا حکم دیا۔پولیس اب بھی بال کاٹنے والے حقیقی ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے، جبکہ تھانہ نصیر آباد پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے دوران پولیس اہلکار کو مدعی کے طور پر شامل کیا تھا۔یہ کیس سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوا تھا اور شہریوں میں خاصی بحث کا باعث بنا۔