عالمی جنگوں کے باعث بیٹے تیمور اور جے خوفزدہ ہیں: سیف علی خان

 میرے بچے پوچھتے ہیں ہماری حفاظت کون کر رہا ہے؟ آگے کیا ہو گا؟ کیا صورتِ حال مزید خراب ہو جائے گی؟بھارتی اداکار
ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ دنیا بھر میں جاری جنگوں اور کشیدہ صورتِ حال کے باعث ان کے بیٹے تیمور علی خان اور جے خوفزدہ رہتے ہیں۔56سالہ سیف علی خان نے اپنی اہلیہ کرینہ کپور خان کے ساتھ اپنے دونوں بیٹوں تیمور اور جے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے دنیا میں جاری بحرانوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ ایک ٹی وی کے پروگرام کے سلسلے میں جموں و کشمیر کے علاقے اڑی کے دورے کے دوران سیف علی خان نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرے بچے دنیا میں جاری متعدد جنگوں کے بارے میں سوال کرتے ہیں اور موجودہ صورتِ حال سے خوفزدہ بھی ہیں۔سیف علی خان نے کہا کہ میرے بچے پوچھتے ہیں کہ ہماری حفاظت کون کر رہا ہے؟ آگے کیا ہو گا؟ کیا صورتِ حال مزید خراب ہو جائے گی؟