دنیا میں جنگوں سے غربت میں اضافہ ہوا:عالمی بینک

 اموات تین گنا بڑھیں ،متاثرہ خطے غربت اور خوراک کے عدم تحفظ کا مرکز 
جنگوں سے متاثرہ ممالک میں 42کروڑ 10لاکھ لوگوں کی یومیہ آمدن 3ڈالر
واشنگٹن(خصوصی رپورٹ)عالمی بینک نے کہا ہے کہ 2000 کی دہائی کے اوائل سے تنازعات کے باعث غربت میں اضافہ اور اموات تین گنا بڑھیں۔ بینک نے ایک نئی تحقیق میں کہا کہ جنگوں سے متاثرہ خطوں کی معیشتیں عالمی غربت اور خوراک کے عدم تحفظ کا مرکز بن چکی ہیں، ایسی صورتحال میں 42کروڑ 10لاکھ لوگ تنازعات یا عدم استحکام سے متاثرہ جگہوں پر یومیہ 3ڈالر سے بھی کم کما رہے ہیں۔ ورلڈ بینک گروپ کے چیف اکنامسٹ انڈرمیٹ گل نے کہا کہ عالمی توجہ گزشتہ تین سالوں سے یوکرین اور مشرق وسطیٰ کے تنازعات پر مرکوز ہے لیکن تنازعات یا عدم استحکام کا سامنا کرنے والے نصف ممالک 15 سال یا اس سے زیادہ عرصے سے ایسے حالات میں ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا 39ممالک کو اس طرح کے حالات کا سامنا ہے جبکہ 21 ممالک میں تنازعات جاری ہیں۔ اس فہرست میں یوکرین، صومالیہ، جنوبی سوڈان اور مغربی کنارے ، غزہ ،عراق شامل ہیں۔