جنگوں سے بھارت، اسرائیل اور امریکہ کو واضح پیغام مل گئے:عرفان صدیقی

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے  حالیہ جنگوں سے بھارت کے علاوہ اسرائیل اور امریکہ کو واضح پیغام مل گئے ہیں۔ انہوں نے پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  ایران پر امریکی حملے سے ہم متفق نہیں ہیں۔ اس ساری صورتحال میں پاکستان نے مثبت اور تعمیری پیغام دیا۔ پاکستان نے فوجی لحاظ سے بھی بھارت کو پیغام دے دیا ہے۔ بھارتی جارحیت کا جب پاکستان نے جواب دیا تو بھارت امریکہ کے پاس دوڑتا گیا  جان بچائیں۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے امن کے لیے جو کوششیں کی، اس کو سراہنا چاہیے۔ امن جب بھی آئے اور جس شکل میں بھی آئے، اس کو خوش آمدید کہنا چاہیے۔ کوئی انسان نہیں کہے گا کہ جنگ کو آگے بڑھنا چاہیے۔