اسلا م آباد(آئی این پی )ایم ٹوموٹروے پر شدید بارش کے باعث ٹریفک حادثے کے نتیجے میں متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور10افراد زخمی ہوگئے ۔ ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق حادثے میں بس سوار ایک مسافر جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔متعدد کی حالت نازک ہیموٹروے پولیس اور ریسکیو ایمرجنسی ٹیمیں موقع پر موجود ، معمولی زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم ،ٹریفک کی روانی بحال رکھنے کے لئے اقدامات جاری ہیں