موٹر وے ایم فائیو پر گڈو انٹرچینج کے قریب حادثہ تیزرفتاری اورڈرائیور کو نیند آجانے کے باعث پیش آیا،بس راولپنڈی جارہی تھی
رحیم یار خان(خصوصی رپورٹ ) رحیم یارخان میں موٹر وے پر ٹریفک حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 8افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق موٹر وے ایم فائیو پر گڈو انٹرچینج کے قریب مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 8افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 10شدید زخمی ہوئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کا شکار مسافر بس کراچی سے راولپنڈی جا رہی تھی، حادثہ تیز رفتاری اور ڈرائیور کو نیند آجانے کے باعث پیش آیا۔