ٹریفک حادثات، ایک شخص جاں بحق،10زخمی

26 سالہ اللہ وسایا جاں بحق، ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا
 فورٹ عباس (خصوصی رپورٹ) شہر کے مختلف مقامات پر پیش آنے والے ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 10 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 26 سالہ اللہ وسایا کے نام سے ہوئی ہے۔ حادثات کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق فورٹ عباس میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ جاری ہے اور شہر کے مختلف مقامات پر پیش آنے والے حادثات کے نتیجے میں ایک قیمتی جان ضائع ہوگئی جبکہ 10 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ 26 سالہ اللہ وسایا کی ہلاکت کی خبر سے علاقے میں افسوس کی فضا پھیل گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بیشتر حادثات کی وجہ تیز رفتاری بتائی جا رہی ہے۔