کالاشاہ کاکو: موٹر سائیکل فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی، ایک شخص جاں بحق،

 33 سالہ طارق موقع پر ہی دم توڑ گیا، 21 سالہ شرجیل شدید زخمی ،ہسپتال داخل
کالاشاہ کاکو(آئی این پی)سیم نالہ قلعہ ستار شاہ اسٹاپ کے قریب تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ساتھی شدید زخمی ہو گیا ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ موٹر سائیکل کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیاحادثے کے نتیجے میں 33 سالہ طارق ولد عارف موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ 21 سالہ شرجیل ولد خلیل شدید زخمی ہو گیا۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے نعش اور زخمی شخص کو فوری طور پر شاہدرہ ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔