رحیم یار خان:بس اور ٹرالر میں تصادم، 8افراد جاں بحق،10زخمی

موٹر وے ایم فائیو پر گڈو انٹرچینج کے قریب حادثہ تیزرفتاری اورڈرائیور کو نیند آجانے کے باعث پیش آیا، بس کراچی سے راولپنڈی جارہی تھی
 رحیم یار خان(آئی این پی ) رحیم یارخان میں موٹر وے پر ٹریفک حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 8افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق موٹر وے ایم فائیو پر گڈو انٹرچینج کے قریب مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 8افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 10شدید زخمی ہوئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کا شکار مسافر بس کراچی سے راولپنڈی جا رہی تھی، حادثہ تیز رفتاری اور ڈرائیور کو نیند آجانے کے باعث پیش آیا۔