پیپلزپارٹی کا وفد آج محمود خان اچکزئی سے ملاقات کرے گا، سیاسی و پارلیمانی امور پر مشاورت متوقع

اسلام آباد(آن لائن) حکومت کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی کا اعلیٰ سطحی وفد بھی آج اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی سے ملاقات کرے گا۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، پارلیمانی امور سمیت دیگر اہم معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے وفد میں سابق وزیراعظم اور قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر راجہ پرویز اشرف، نوید قمر، شیری رحمان اور سلیم مانڈوی والا شامل ہوں گے۔