حکومتی وفد اپوزیشن چیمبر پہنچ گیا‘اچکزئی کے خط سمیت اہم امور پر مشاورت

 وفد میں وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ، طارق فضل چودھری اور رانا ثناء￿  اللہ شامل تھے‘وزیراعظم خط کا جوا ب دے رہے ہیں:رانا ثناء
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومتی وفد اپوزیشن چیمبر پہنچ گیا، وفد میں وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ، طارق فضل چودھری اور رانا ثناء￿  اللہ شامل تھے۔حکومتی وفد نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی و سینیٹ سے ملاقات کی، ملاقات میں حکومت اور اپوزیشن کے مابین بات چیت و دیگر امور زیر غور آئے۔رانا ثناء￿  اللہ نے کہا کہ ملاقات میں محمود اچکزئی کے بھیجے گئے خط کے متعلق بات ہوئی، وزیراعظم اپوزیشن لیڈر کے خط کا جواب دے رہے ہیں۔رانا ثناء￿  اللہ نے کہا کہ اہم تقرریوں سے متعلق مشاورت آئینی عمل ہے جو آگے چلے گا۔