سپین کی سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کا پارلیمانی وفد آج پارلیمنٹ ہائوس کا دورہ کریگا

اسلام آباد(آئی این پی )سپین کی سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کا پارلیمانی وفد آج جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد کا دورہ کرے گا اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے چیئرمین سینیٹر عرفان الحق صدیقی سے ملاقات کرے گا۔اس موقع پر کمیٹی کے دیگر اراکین شیری رحمان، انوار الحق کاکڑ ،رانا محمود الحسن مصدق مسعود ملک، عطا الرحمن سید علی ظفر روبینہ قائم خانی ، عبدالقادر، لیاقت خان ترکی بھی موجود ہوں گے۔ملاقات میں پاکستان اور سپین کے درمیان پارلیمانی تعلقات بہتر بنانے کی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔