قدرتی آفت پرسیاست نہیں ہونی چاہیے‘متاثرین کی مدد کیلئے سب آگے آئیں اعظم نذیر تارڑ

سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگایا جارہا ہے، سیاست میں نرمی گرمی چلتی رہتی ہے‘، کسی کی دل آزاری نہیں ہونی چاہیے 
 کسی کے الفاظ سے دل آزاری ہوئی تو بطور سیاسی کارکن مجھے دکھ ہے، صدر زرداری بزرگ سیاستدان ہیں وہ صلح کار کا کردار ادا کریں گے
اسلا م آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے  اپوزیشن خوش نہ ہو، کوشش کریں گے کہ دوستوں کو منا کر واپس لے آئیں، سیاست میں نرمی گرمی چلتی رہتی ہے۔سینیٹ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما اور وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگایا جارہا ہے، پنجاب حکومت نے بہت محنت کرکے سیلاب سے نمٹا۔پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ( ن ) کے درمیان حالیہ بیان بازی کے تناظر میں انہوں نے کہا کہ سیاست میں نرمی گرمی چلتی رہتی ہے، یہاں موسم تھوڑا گرم ہے لیکن سردی آنے والی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی کے الفاظ سے دل آزاری ہوئی ہے تو بطور سیاسی کارکن مجھے دکھ ہے، صدر زرداری بزرگ سیاستدان ہیں وہ صلح کار کا کردار ادا کریں گے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین کے سینیٹ اجلاس سے کے واک آٹ کرنے پر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اپوزیشن خوش نہ ہو ، کوشش کریں گے کہ دوستوں کو منا کر واپس لے آئیں۔انہوں نے کہا کہ صدرمملکت نے اپنا آئینی کردار ادا کیا، کسی کی دل آزاری نہیں ہونی چاہیے تھی۔انہوں نے کہا کہ پانی کی تقسیم انڈس ریور معاہدے کے تحت ہی ہوگی