27ویں آئینی ترمیم پر کمیٹی نے 85 فیصد کام مکمل کر لیا ہے، پارلیمانی جماعتوں کو ووٹ کا حق استعمال کرنا چاہیے‘ وزیرقانون کی میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑنے کہا ہے کہ صدر اور دیگر عہدوں کیلئے استثنیٰ سے متعلق فنکشنز مختلف ہیں،فنکشنز مختلف ہونے کی وجہ سے وزیر اعظم ایسا کوئی استثنیٰ نہیں چاہتے۔27ویں آئینی ترمیم پر کمیٹی نے 85 فیصد کام مکمل کر لیا ہے،ایم کیو ایم سمیت دیگر جماعتوں کی تجاویز پر وفقہ کے بعد غور ہوگا‘امید ہے شام تک کمیٹی اپنا کام مکمل کر لے گی‘ پارلیمانی جماعتوں کو ووٹ کا حق استعمال کرنا چاہیے۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کمیٹی نے 85 فیصد کام مکمل کر لیا ہے،ایم کیو ایم سمیت دیگر جماعتوں کی تجاویز پر وفقہ کے بعد غور ہوگا‘امید ہے آج شام تک کمیٹی اپنا کام مکمل کر لے گی۔ اعظم نزیر تارڈ نے کہا کہ وزیر اعظم کل آذربائجان تھے رات کو واپس آئے ہیں،وزیر اعظم نے صبح ہی استثنیٰ سے متعلق تجاویز سے منع کر دیا تھا،اٹارنی جنرل اور مجھے صبح وزیر اعظم نے بلایا تھا،وزیر قانون اعظم نزیر تارڑنے کہا کہ صدر اور دیگر عہدوں کیلئے استثنیٰ سے متعلق فنکشنز مختلف ہیں،فنکشنز مختلف ہونے کی وجہ سے وزیر اعظم ایسا کوئی استثنیٰ نہیں چاہتے۔انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کے اراکین کل کمیٹی اجلاس میں شریک ہوئے تھے،جے یو آئی اراکین نے کمیٹی کو پارٹی پالیسی سے آگاہ کیا تھا،میرے خیال میں پارلیمانی جماعتوں کو ووٹ کا حق استعمال کرنا چاہیے۔