لاہور (آن لائن) وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے دوران ملکی معیشت، بحری تجارت اور قومی یکجہتی کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اور کاروباری برادری کے باہمی تعاون سے پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جا رہا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کا وڑن ایک ترقی یافتہ، مستحکم اور خوشحال پاکستان کی تعمیر ہے اس موقع پر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر نے کہا کہ حکومت اور کاروباری برادری معاشی ترقی کے مشترکہ ہدف کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں