حکومتی وفد بیرسٹر گوہر کی رہائشگاہ پہنچ گیا‘والدہ کے انتقال پر تعزیت

 چودھری پرویزالٰہی کی بھی بیرسٹر گوہر  کی رہائش گاہ آمد،  والدہ کے انتقال پرتعزیت اور فاتحہ خوانی
اسلام آباد(آن لائن)حکومتی وفد چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کی رہائش گاہ پہنچ گیا‘وفد نے بیرسٹر گوہر سے والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا‘تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویزالٰہی بھی بیرسٹر گوہر علی خان کی رہائش گاہ پر آئے اور ان سے ان کی والدہ کے انتقال پرتعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ماں کی موجودگی سے اللہ رب العزت انسان سے بے شمار بلاؤں اور مصائب کو دور رکھتا ہے۔