لاہور(خصوصی رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی سینیئر صحافی اور لاہور پریس کلب کے نومنتخب جنرل سیکرٹری افضال طالب کے گھر آمد‘رنر پنجاب نے افضال طالب سے ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا‘مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔گورنر نے کہاماں جیسے بے لوث محبت کرنے والے رشتے کا دنیا میں کوئی نعم البدل نہیں۔ گورنر پنجاب نے اس موقع پر افضال طالب کو جنرل سیکرٹری لاہور پریس کلب منتخب ہونے پر مبارکباد بھی دی۔