دانشوراشفاق احمد خان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

لاہور( خصوصی رپورٹ) معروف کالم نگار رائٹر دانشور اشفاق احمد خان کی والدہ کا گزشتہ دنوں انتقال ہو گیا تھا گلبل سیریز کے سرپرست اعلی غلام زادہ نعمان صابری کی قیادت میں گلبل سیریز کا وفد اشفاق احمد خان کی رہائش گاہ پر گیا اور ان سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کی اور ان کی مغفرت کی دعا کی۔ اشفاق احمد خان معروف ماہر تعلیم و ادب یونس حسرت کے صاحب زادے ہیں۔ اس موقع پر عبدالصمد مظفر پھول بھائی علی عمران ممتاز،محمدجبران منہاس محمد نادر کھوکھر اور قاسم کھوکھر شریک تھے۔