اسلام آباد(آئی این پی )صدر استحکام پاکستان پارٹی اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان سے ملاقات کی اور ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔صدر آئی پی پی اور وفاقی وزیر اسلام آباد میں بیرسٹر گوہر علی خان کی رہائشگاہ پہنچے اور مرحومہ کی مغفرت، ایصال ثواب اوردرجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی۔وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا اللہ تعالی مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے، والدہ محترمہ جیسی عظیم نعمت سے محروم ہونا زندگی کا بہت بڑا دکھ ہے۔ آپ اور غمزدہ خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے تعزیت کرنے اور حوصلہ بڑھانے پر عبدالعلیم خان سے اظہار تشکر کیا۔