آرمی چیف سے اماراتی وفد کی ملاقات، والدہ کے انتقال پر تعزیت

راولپنڈی(آئی این پی)متحدہ عرب امارات کا وفد آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے تعزیت کے لیے اسلام آباد پہنچ گیا۔ وفد نے آرمی چیف سے ملاقات کی اور ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی ہدایت پر اعلی سطح کا وفد پاکستان پہنچا، یو اے ای کے وفد کی قیادت شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان نے کی۔