اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید حسن مرتضیٰ نے مسلم لیگ (ن) کی حکومت اور پنجاب کی کارکردگی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کی اتحادی ضرور ہے، لیکن گونگی بہری نہیں، اور عوامی مسائل، انتقامی کارروائیوں اور حکومتی ناکامیوں پر آواز اٹھاتی رہے گی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ اتحاد برقرار رکھنے یا علیحدگی اختیار کرنے کے معاملے پر جلد پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کا اجلاس بلایا جا رہا ہے جہاں آئندہ سیاسی حکمت عملی اور اتحاد کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔