سنی اتحاد کونسل کے انٹرا پارٹی انتخابات تسلیم ،صاحبزادہ محمد حسن رضا پارٹی کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ ) الیکشن کمیشن  آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کے انٹرا پارٹی الیکشنز تسلیم کر لئے جس کے تحت صاحبزادہ محمد حسن رضا بلامقابلہ چیئرمین بن گئے۔سنی اتحاد کونسل کے انٹرا پارٹی الیکشنز تسلیم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق صاحبزادہ محمد حسن رضا سنی اتحاد کونسل کے بلامقابلہ چیئرمین جبکہ صاحبزادہ محمد محسن رضا وائس چیئرمین بن گئے