مجھے لگ رہا ہے پاکستان میں بھی سیاسی حالات تبدیل ہو رہے ہیں:سابق وزیراعظم آزاد کشمیر
مظفرآباد(آئی این پی) سابق وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں لیکن ن لیگ کے ساتھ اتحاد میں پیپلز پارٹی کو نقصان پہنچا، مجھے لگ رہا ہے پاکستان میں بھی سیاسی حالات تبدیل ہو رہے ہیں۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ 7 ماہ میں وفاق نے ہمیں اس طرح سپورٹ نہیں کیا جس طرح وعدے کیے گئے، پیپلز پارٹی نے ریاست کے اندر سیاست کو اہمیت نہیں دی لیکن ن لیگ نے ریاست کو اہمیت دینے کے بجائے سیاست کو اہمیت دی۔ ہم نے ریاست کے حالات بہتر کرنے کوشش کی بگاڑنے کی کوشش نہیں کی۔