خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں بشمول بونیر، سوات، شانگلہ اور باجوڑ میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے پاک فوج کا ریسکیو آپریشن چوتھے روز بھی جاری ہے۔
پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر سیلاب زدگان کو راشن اور دیگر ضروری سامان فراہم کر رہے ہیں اور انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں۔کور آف انجینئرز کے دستے راستوں کو کھولنے اور ملبے کو ہٹانے میں مصروف ہیں، جبکہ اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم ملبے سے زخمیوں اور لاشوں کی تلاش میں سرگرم ہے۔پاک فوج کے ڈاکٹرز متاثرہ علاقوں میں کیمپس قائم کر کے مریضوں کا مفت علاج کر رہے ہیں۔ آپریشن تب تک جاری رہے گا جب تک تمام متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل نہ کر دیا جائے۔