ویب ڈیسک: بہاولپور میں سیلاب سے متاثرہ بستی بڈانی میں ریسکیو اہلکاروں نے مکینوں کو کہا کہ ان کی ہدایات پر عمل کریں کیونکہ "جان ہے تو جہان ہے"۔
سیلاب زدہ علاقے میں ایک بزرگ خاتون نے ریسکیو ٹیم کی منتوں کے باوجود اپنا گھر چھوڑنے سے انکار کر دیا، جس پر اہلکار مسلسل اس سے منتیں کرتے رہے۔دوسری جانب جلال پور پیر والا میں چھوٹی بچی کو کندھے پر اٹھائے ریسکیو کے منتظر شخص کی ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں امدادی ٹیم نے دونوں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا۔متاثرہ افراد کا الزام ہے کہ انہیں مناسب مدد نہیں ملی، تاہم ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیم نے کئی چکر لگائے لیکن بعض لوگ گھر چھوڑنے کو تیار نہیں ہوئے۔