وفاقی کابینہ نے ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کے لیے دینے کا اعلان کر دیا

وفاقی کابینہ نے ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کے لیے دینے کا اعلان کر دیا

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔

 اجلاس کے دوران جاں بحق افراد کے لیے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعائیں بھی کی گئیں۔اجلاس میں وزیراعظم نے خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین کے لیے وفاقی کابینہ کے اراکین کی ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے وفاقی اداروں کو ہدایت دی کہ وہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے مزید متحرک ہوں۔وزیراعظم نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرہ افراد کی بحالی اور مدد یقینی بنانا قومی ذمہ داری ہے۔ یہ خدمت کا وقت ہے، سیاست کا نہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ وزرا خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں تاکہ امدادی کاموں کی نگرانی کی جا سکے۔